لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختربیگ نے کہا حکومت ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو فی الفور واپس لے۔ حکومت کے اقدام سے لاکھوں ٹیکس دہندگان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ترمیمی آرڈیننس کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہونگے۔ آج تک ایف بی آر نے طے شدہ قوانین کا درست طریقے سے استعمال نہیں کیا جس کے نتیجے میں 2700ارب کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔