سیمنٹ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں شدید خدشات ،ایس آروزواپس لینے کا مطالبہ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے حالیہ جاری کردہ ایس آر اوز 578(I) /2025 اور 709(I)/2025 فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا جنہوں نے سیمنٹ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے نام خط میںصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ایس آر او 578 بینک کے ذریعے ادائیگی اور خریدار کی مکمل تفصیل کو لازمی قرار دیتا ہے جو زمینی حقائق کے برعکس ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں نقد لین دین عام ہے اور چیک باؤنس ہونے پر کوئی مؤثر قانونی چارہ جوئی موجود نہیں۔ اسی طرح ایس آر او 709 میں سسٹم انٹیگریشن کا تقاضا سیمنٹ جیسی پراڈکٹ کیلئے بلا جواز ہے ۔

ای پیپر دی نیشن