پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے :مخدوم سید محمد حبیب

پھول نگر (نامہ نگار) پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، بھارتی صدر مودی نیتن یاہو کے ماڈل پر عمل کر رہا ہے، مگر پاکستان نے بتا دیا یہ فلسطین نہیںپاکستان ہے، پاک فضائیہ کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ان خیالات کا ا ظہار مرکزی صدر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ونگ، مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مغربی طاقتیں اسے جنوبی ایشیا کا چوہدری بنانا چاہتی ہیں جو کسی طور پر پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن