اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورہ کریں گے۔ کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی 13 سے 15 مارچ تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔