گوجرانوالہ:کلیکٹرکسٹمز سمبڑیال کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کلیکٹر کسٹمز سمبڑیال سائرہ آغاکی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آمد پر صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے پرتپاک استقبال کیا ۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر نے بتایا کہ میری پچھلی 3ماہ کی صدارت کے دوران مجھے جب بھی کلیکٹر سائرہ آغا کے پاس جانے کا اتفاق ہوا تو ہم نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے ہمیشہ ہمیں فکر کے ساتھ سنا اور فوری مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ کلیکٹریٹ کی طرف سے جو بھی نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں وہ صرف ڈیفالٹرز کوالگ جاری ہونے چاہیے نہ کہ ایک ہی نوٹس میں سب کو شامل کرنا چاہیے ۔ ہم سے بیسک ریکینسلیشن فارمیٹ بھی شیئرکیا جائے تاکہ ریجکشن نہ ہو سکے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا، نائب صدر چوہدری یوسف، ایڈیشنل کلیکٹر صوبیہ، اسسٹنٹ کلیکٹر خالد، اراکینِ مجلس عاملہ بالخصوص علی ہمایوں بٹ، قیصر عبدالجبار، سابق رکنِ مجلس عاملہ عطا فرید چوہدری اور سینئر ممبر غلام حسین جج سمیت بزنس کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کلیکٹر  نے صدر چیمبر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چیمبر آنے کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ چیمبر کا مطالبہ بالکل درست ہے کہ بزنس کمیونٹی کی عزت نفس ضروری ہے اور میں اکثر انسپکٹر حضرات کو یہ ضرور کہتی ہوں کہ ہم نے لا کو امپلیمنٹ کرنا ہے مگر تمیز اور اخلاق کے دائرہ میں رہ کر ریکوری ایک دم سے نہیں کی جاتی پہلے متعلقہ امپوٹرز اور ایکسپوٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے پھر کوئی ایکشن لیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن