لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی۔ شائقین آن لائن کیساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے برانچ جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ کوریئر کمپنی کے باہر شائقین کی قطاریں لگ گئیں جو ٹکٹس خریدنے میں مصروف نظر آئے۔ فائنل کے ٹکٹس کراچی میں صرف چار برانچز حیدری، امبر ٹاور شارع فیصل، ہیڈ آفس ایئرپورٹ، گلشن اقبال برانچ پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں ۔