لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامعہ أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مدارس اسلام کے قلعے ہیں، سازشیں کامیاب نہیں ہونگی۔ مدارس تعلیم وتربیت کے بہترین مراکزہیں ۔صفہ کی عظیم درس گاہ کے افتتاح سے لے کرآج تک مدارس کے شاندارتاریخی کردارنے ’’اقراء با سمک ربک‘‘کے پیغام کوعملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا تحریک آزادی ہند ہویا تحریک پاکستان ہو،تحریک ختم نبوت ہویا تحریک نظام مصطفیؐ ہویا تحریک تحفظ ناموس رسالت ہو۔مدارس ہرمحافظ پرفرض نبھاتے نظرآئیں گے۔ تعصب کی عینک اتارکردیکھاجائے تو مدارس کی 1400سال سے زائدطویل اورشاندارخدمات کا احاطہ ممکن نہیں۔