لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا عدالت کے واضح احکامات کے باوجود مال روڈ پر احتجاج اور دھرنوں کا ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ اس طرز کی سر گرمیوں سے نہ صرف عوام کو ٹریفک جام کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مال روڈ اوراس سے ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہاہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ مال روڈ کے حوالے سے باضابطہ قانون سازی کے ذریعے اسے ریڈ زون قرار دیا جائے۔