واربرٹن (نامہ نگار) سیکھ برادری کے اہم مذہبی تہوار بیساکھی کی تقریبات کی کوریج کے دوران مقامی اور علاقائی صحافیوں کو ہر بار کی طرح امسال بھی کوریج کارڈز سے محروم رکھے جانے پر صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ ا نتظا میہ کی طرف سے بیساکھی کے موقع پر صرف چنیدہ اور من پسند صحافیوں کو کوریج کارڈز جاری کئے گئے جبکہ دیگر سینئر اور فعال مقامی صحافیوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔