بھارت کشیدگی: بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں‘ آئی ایم ایف فنڈز آج ملنے کا امکان: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔ ہمارا ہدف امریکہ سے کپاس‘ سویا بین اور ہائیڈرو کاربینز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہو گا۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت آر ایس ایف معاہدہ بھی ایک سنگ میل ہے۔ پاکستان اب برآمدات پر مبنی ترقیاتی ماڈل کی طرف گامزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن