غزہ (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ رابطوں کے نتیجے میں یرغمالی عیدان الیگزینڈزر کو رہا کر دیا۔ غزہ پٹی میں مکمل جنگ بندی کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جنگ بندی کیلئے کافی حد تک لچک داری اور مثبت رویہ اختیار کیا۔