لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور تاجر رہنما محمد علی میاں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محمد علی میاں نے کہا ہماری فضائیہ نے جو کاری ضرب لگائی اْس سے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ہماری دھاک بیٹھ گئی ہے۔