حالات کشیدہ،تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں ‘افواج پاکستان کو خراج تحسین:سی پی ایس پی

ٍ

لاہور(نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر)سی پی ایس پی کے ملک کے تمام سنٹرز پر پارٹ- 1 کے امتحانات میں 2726 امیدوار 11 مختلف سپیشل گیٹگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ صوبائی سنٹرز بشمول حیدرآباد، کوئٹہ،لاہور، پشاور، فیڈرل سنٹر اسلام آباد اور ریجنل سنٹرز ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان،بہاولپور، ایبٹ آباد ،اور لاڑکانہ شامل ہیں۔پارٹ 2 کے پریکٹیکل امتحانات کراچی اور راولپنڈی سنٹرز میں تسلسل کیساتھ منعقدہوئے۔سی پی ایس پی کی موجودہ نو منتخب کونسل صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سینئر نائب صدر اور ممبر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر محمد شعیب شفیع، نائب صدر پروفیسر عنبرین افضال، خزانچی پروفیسر محمد مسرور سمیت کونسل ممبران نے افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ۔ سی پی ایس پی عہدیداران نے اللہ کا شکر اداکیا کہ ان حالات میں بھی اعلی طبی تعلیم کی سرگرمیاں کوالٹی اشورینس کیساتھ جاری ہیں۔ عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پی ایس پی کے فیلوز مستقبل کی چیلنجنگ صورتحال میں "بنیان مرصوص" کی عملی تصویر ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن