سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کنگ ایڈورڈ میں تھیلیسیمیا پر سیمینار ، آگاہی واک

لاہور(نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے موضوع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ  پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کی۔ ڈاکٹر سعید الٰہی، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر،ڈاکٹر سائرہ معین اور سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان نے بھی خطاب کیا۔ماہرین طب نے کہا تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا واحد ذریعہ شادی سے قبل خون کا سکریننگ ٹیسٹ ہے۔ مقررین نے تھیلیسیمیا پریونشن بل 2025 کی منظوری کو انقلابی قدم قرار دیا ۔محمد یاسین خان نے کہا یہ قانون سندس فاؤنڈیشن کی طویل جدوجہد، مسلسل آگاہی مہمات اور پالیسی سازوں سے رابطوں کا نتیجہ ہے۔ اس قانون پر عمل پیرا ہوکر  ہزاروں بچوں کو اس مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن