سنیپ چیکنگ ،ناکہ جات :6ہزار800سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے قانون شکن عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر6ہزار800سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اس دوران 29ہزارسے زائد موٹر سا  ئیکلوں کو چیک کیا گیاہے۔ بغیر کاغذات کے 233موٹر سائیکلوں اور17 اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا افسران فیلڈ میں فورس کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔ 

ای پیپر دی نیشن