واپڈا ٹائون الیکشن ، ویلفیئر گروپ  کی جیت یقینی ہے: فرحان اصغر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ویلفیئر گروپ کے سینئر رہنما رانا فرحان اصغر نے کہا ہے کہ واپڈا ٹائون الیکشن میں ویلفیئر گروپ کی جیت یقینی ہے،برسراقتدار گروپ سے بیزار رہائشی ممبران تبدیلی کے خواہاں ہیں،ووٹ کی طاقت سے اب یہ تبدیلی آکر رہے گی،انہوں نے ویلفیئر گروپ کے مرکزی انتخابی دفتر میں رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی الٹی گنتی شروع ہوچکی اور انکے احتساب کا وقت قریب ہے،ووٹرز سپورٹرز افواہوں پر کان نہ دھریں اور ثابت قدمی کے ساتھ انتخابی مہم جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن