لدھیوالہ وڑائچ:بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر یوم تشکر کی تقریب

لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت)حالیہ جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر یوم تشکر کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے گوجرانوالہ پلاسٹک کاٹیج انڈسٹری کے سابق چیئرمین حافظ طارق محمود وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دشمن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی اور پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا۔ حافظ طارق وڑائچ نے مزید کہا یہ دن اللہ کا شکر ادا کرنے کا ہے کہ اس نے ہمیں فتح و نصرت سے نوازا۔تقریب میں مختلف تاجر تنظیموں سول سوسائٹی، علما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء  نے قومی پرچم لہرا کر اور نعرے لگا کر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن