نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آسمانی بجلی گرنے سے دو بہنیں اور بھتیجا زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کلیاں کے رہائشی اکرم کے گھر آسمانی بجلی گری جس سے اس کی دو بیٹیاں اور کمسن پوتا زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔