آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کے چھکے چھڑا دئیے: چوہدری اویس،حمزہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تاجر رہنمائوں حافظ رضوان،حمزہ ڈار،فہد بٹ،محمد زبیر بٹ،چوہدری اویس، عبدالقیوم،رانا محمد طاہر،خواجہ عتیق،محمد عزیراور محمد ندیم بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کے چھکے چھڑا دئیے،بھارت نے جنگی جنون بڑھا کر اپنی قبر خود کھودی ہے ،اب وہ اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،سویلین آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کے ٹیکنیکل مشیر اسرائیل کی بزدلانہ سوچ کی عکاسی ہے،انہوں نے کہا کہ مودی کو پاکستان پر حملہ کرنا بہت مہنگا پڑا ہے ،پاکستان کی جوابی کاروائی پر پورے بھارت میں سوگ کا عالم ہے، مودی پر لعن طعن ہو رہی ہے اور اس کا عبرتناک انجام بھی قریب ہے ،پاک فوج نے بھارتی سورمائوں کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے میزائلوں کی بارش کرکے بھارت کا بھرکس نکال دیا،بھارت اپنے رافیل طیاروں پر بڑا مان کرتا تھا، اب وہ انکے تباہ شدہ ملبے اٹھا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن