حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حساس ادارہ کے اعلیٰ افسران سمیت ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پولیس، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹیوں ،صحت ، تعلیم ، اور دیگر متعلقہ محکموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کی تکمیل اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔تمام سرکاری افسران حکومتی ویژن کے تحت عوامی مسائل کے حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔