جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما و سابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے جرات، دلیری، جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کی تاریخ رقم کر دی ہے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملانے کے علاوہ اسے باور کرادیا ہے کہ وہ کبھی بھی خطے کا چودھری نہیں بن سکتا۔