پتوکی: ناروکی ماہجہ روڈ کی سیوریج لائن بند‘ کئی علاقوں میں گنداپانی جمع

پتوکی( نامہ نگار)ناروکی ماہجہ روڈ کی سیوریج لائن بند شہر کے گنجان آباد علاقے میں گندے پانی جمع ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کی حدود ناروکی ماہجہ روڈ کی زیر زمین سیوریج لائن بند ہوئے دو دن ہوگئے جس کے باعث شہر کے گنجان آباد ترین علاقوں محلہ ملک پورہ، احمد نگر، بستی دراب سمیت دیگر کی گلیاں اور بازار سیوریج کے گندے پانی سے بھر گے جس کے باعث علاقہ مکین گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی ،اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پتوکی سعد بن خالد و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ناروکی ماہجہ روڈ کی سیوریج لائن کی صفائی کراکر بحال کرائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن