شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ میں بھارتی حملے کا شکار جامعہ مسجد ام القرہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ صوبائی وزیر بلال یٰسین اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ بھی ہمراہ تھے جہاں رانا تنویر حسین نے حملے کے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلان کیا کہ ان کے لواحقین کی مکمل سرپرستی کرے گی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا پاکستان کی ایئر فورس کے کامیاب حملوں کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کا اعلان ایک اچھی بات ہے بھارت نے ظالمانہ طریقے سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے جو اسے چھوڑنا پڑے گا ۔