پاک بھارت جنگ میںافواج پاکستان کی فتح پرنا صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک بھی پاکستان کی جیت کاجشن منایاگیا آذربائیجان میں بھی لوگوں نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی اورجشن منایالندن میں بھی لوگ پاکستان کی جھنڈے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے پاکستان زندہ باد کے نعرے کلگائے گئے پاکستان کی فتح نے پوری قوم اورامت مسلمہ میں خوشی کی لہردوڑا دی ہے ایک عرب شہری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمان پوری دنیا میں مظلومیت کی زندگی گزاررہا ہے لیکن پاکستان کیجانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب اور انڈیا میں گھس کر ٹارگٹس کو نشانے بنانے سے دل خوش ہواہے اللہ پاک پاکستان کوسلامت رکھے اسی طرح ملک بھر میں بھی ساری قوم نے یوم تشکر منایا فوجی جوانوں اور افسروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی بلوچستان میں بھی افواج پاکستان کی بے مثال کامیابی پراظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جسمیں پاکستان اور فوج کی حمایت میں نعرے لگائے حج پر گئے ہوئے پاکستانی عازمین حج نے بھی پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا جب کہ نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جارہا ہے، پاکستان میں یوم تشکر کے موقع پر بچوں سمیت شہری کے جذبے بلند ہیں، ہر شہری کے لبوں پر صرف پاک فوج زندہ باد کا نعرہ ہے۔ سی ویو کراچی پر یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نریندر مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، بھارت میں اقلتیوں سے ساتھ ظلم ہورہا ہے، جہاں مسلمان اور نہ ان کی مساجد، نہ سکھ اور نہ دیگر اقلیتیں محفوظ ہیں۔مودی ہندو کارڈ کھیلتا ہے لیکن اب ان کے بڑے ابو میدان میں آچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا اور نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا، سویلین آبادی پر حملے کئے گئے لوگ شہید ہوئے، مساجد شہید کی گئی کئیں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے سابق کپتان نے کہا کہ حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندر مودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے جب کہ اس نے کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی اس موقع پر عام شہریوں نے پاک افواج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل حملے کر رہا تھا۔ جب پاک افواج نے جواب دیا تو بھارت خاموش ہوگیا، پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب نے بھارتی حکومت کو دنیا کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے اعلان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن'' بنیان المرصوص'' کی شاندار کامیابی پر اتوار کو یوم تشکر بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد ہوا جن میں افواج پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کو سلام پیش کیا گیا جبکہ مساجد میں شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی اور افواج پاکستان کی کامرانیوں اور شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اقلیتی برادری نے بھی اپنے عقائد کے مطابق خصوصی عبادات اور دعائوں کا اہتمام کیاسیاسی و سماجی شخصیات ، تاجر وکلا ، طلبا ، مذہبی تنظیموں اور مزدور یونینزکے قائدین اور محنت کشون اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان تقریبات میں شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اظہار تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب ہوئی جس سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اورافواج پاکستان کی کامیابی کو عالم اسلام کی کامیابی قرار دیاوفاقی وزیر امور کشمیر نے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور افواج پاکستان کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی وفاقی پولیس کیجانب سے بھی ریلی کا اہتمام کیا گیااور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و مسلم لیگ ن خواتین ونگ وفاقی دارلحکومت کی صدر فرح ناز اکبر کی زیر قیادت بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میںخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے چھوٹی بڑے شہروں اور دیہات میں بھی اظہار تشکر کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ علمائے کرام نے مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا اورملک اور قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی اور افواج پاکستان کی حفاظت فتح کیلئے دعائیں مانگی گئیں، نوجوان بچوں اور بزرگوں نے ان تقریبات میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور وطن عزیزکے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی پر اظہار تشکرکے موقع پرافواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر کہا گیا کہ دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کرنے پر ہم اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں اور اپنی جری افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے دشمن کو دھول چٹائی جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر یوم تشکر مناتے ہوئے شکرانہ کے نوافل بھی ادا کئے گئے اور افواج پاکستان کی شاندار فتح پر رب ذوالجلال کا شکر ادا کیا گیا۔ ملکی سلامتی اور عافیت کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کراچی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ، سمیت ملک بھر کے تمام شہریوں میں پاکستانی عوام نے پاکستان کی تاریخی فتح کا بھرپور جشن منایا اور پرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس عظیم کامیابی پر بھرپور مسرت اور ملی یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔ہر طرف پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور حب الوطنی کے نعرے گونجتے سنائی دیئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم اپنی فتح پر کس قدر متحد اور پرجوش ہے۔آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام اور شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے ہر شہر اور گلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے اپنے بہادر جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ریلیوں کے شرکا نے اس شاندار فتح پر اللہ تعالی کی ذات کا شکر ادا کیا۔