تحصیل بار ایسوسی ایشن فیروز والہ الیکشن ‘صدارتی امیدواروںکے ووٹ برابر نکلے  

فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن فیروز والہ کے سالانہ الیکشن میں بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ صدارت کے دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر پائے گئے ہیں۔ صدارتی امیدوارچوہدری کاشف علی ڈھڈر ایڈووکیٹ اورچوہدری عثمان نثار پنوں ایڈووکیٹ نے 646/646 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔چوہدری کاشف علی کے حامی وکلاء فتح کا جشن منا رہے ہیں دیگر نو منتخب عہدے داروں میں نائب صدر حافظ عمران بھٹہ‘ جنرل سیکرٹری ملک راحیل اسلم ڈھکو‘جوائنٹ سیکرٹری کاشف علی جٹھول‘ فنانس سیکرٹری چوہدری طیب نوریز اشفاق اور لائبریری سیکرٹری مس رزیقہ طاہر شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن