مسلمانوں کیخلاف امریکی ‘ اسرائیلی سازشیں بے نقاب ہو چکی:سلطان سرورگولڈن 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرورگولڈن نے کہا ہے کہ مسلم حکمران ٹرمپ کے بیان کیخلاف دو ٹوک موقف اپنائیں، امت مسلمہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر یہود و ہنود کی سازشوں کے سدباب کے لیے متحد ہوجائے مسلمانوں کیخلاف امریکی اور اسرائیلی سازشیں بے نقاب ہو چکی، مسلم حکمران اپنی بیداری کا ثبوت دیں، امریکی صدر کافلسطینیوں کو فلسطین سے بے دخلی کا عندیہ اور غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن