بوچھال کلاں(نامہ نگار)ضلع چکوال کے سرحدی گاؤں موضع منارہ کے عوام کلر کہار منارہ روڈ کی تعمیر میں سست روی کے خلاف سڑک پر آ گئے خوشاب چکوال روڈ بند کر کے احتجاج کیا تفصیل کے مطابق کلر کہار منارہ روڈ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے موضع مناہ اڈا کے اندر کی تعمیر نہیں کی جس کی وجہ سے دھول نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا تھا موضع منارہ کے مکینوں کے مطابق ہم نے متعدد مرتبہ ٹھیکیدار سے رابطہ کی کوشش کی مگر وہ جان بوجھ کر ٹرخا رہا تھا جس پر آج موضع منارہ کے عوام روڈ پر آ گئے انہوں نے خوشاب چکوال روڈ بند کر دیا جس سے ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ایکسین ہائی وے اور ٹھیکیدار کی عوام سے مذکرات کرتے ہوئے شام تک مشینری پہنچا کر کام کرنے کی یقین دہانی پر عوام منتشر ہو گئے۔