حضرت حمزہ کی شہادت ،5تا25شوال عشرہ صادق آل محمدکے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کااجلاس علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ  چھٹے آفتاب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور رسول خداکے چچاحضرت حمزہ کی شہادت کے سلسلہ میں5 تا25شوال عشرہ صادق آل محمدکے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں طے کیا گیا کہ ریجن بھر کی تمام مساجد اور امامبارگاہوں میں عشرہ صادق آل محمدکی مجالس عزا، ماتمی جلوس تابوت برآمدہوں گے۔اس موقع پر علمائے کرام حضرت امام جعفرصادق  کے کارناموں پر روشنی ڈالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن