لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس بار میں ڈیموکریٹک اور نعیم شاہ گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔ محمد آصف رانا 1147 ووٹ لیکر صدر‘ کامران خلیل 1097 ووٹ لیکر نائب صدر‘ اسد حنیف. 1097 ووٹ ,لیکر جنرل سیکرٹری‘ چودھری احتشام گجر 1007 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور ذیشان طاہر بٹ 1181 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب‘ دوسرے گروپ کے امیدواروں میں چودھری انور اسماعیل میو نے.744 رانا مبشر حسن نے. 791 نعمان تاج نے787 ملک عدنان یونس 881نے ووٹ اور صوفی عتیق اے خان نے 705ووٹ حاصل کیے۔ محمد آصف رانا پینل کی کامیابی پر وکلاء نے بھنگڑے ڈالے۔ پاکستان بار کونسل‘ پنجاب بار کونسل‘ ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے مبارکباد دی۔