لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے عمان کو چوتھے میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔ دوستانہ ہاکی سیریز پاکستان نے 1-3 سے جیت لی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے پاکستان جونیئر اور عمان کی ٹیموں کے مابین دوستانہ سیریز کا چوتھے میچ میں پاکستان جونیئر نے عمان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے دو دو گول محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد نے جبکہ ایک ایک گول رانا ولید اور بشارت علی نے سکور کیا۔عمان کی جانب سے فہد سلیمان نے دو جبکہ الیاس نے ایک گول کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاں ،محمد آصف باجوہ،شہباز احمد سینئر، مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت بڑی تعداد میں ہاکی شائقین موجود تھے۔