ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا. صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیر کے روز بھی جاری رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,400 روپے کی کمی ہوئی جو مقامی مارکیٹ میں 340,500 روپے پر طے ہوئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8,917 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی، پیر کو بین الاقوامی فی اونس سونا 104 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگیا۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17 روپے کمی سے 3400 روپے فی تولہ ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن