کراچی (کامرس رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سینڈیکیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں افسران کی نشست پر آفیسرز ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیدوار، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واجہ کیف کریم داد کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ وہ تین سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ آفیسرز ایسوسی ایشن کا امیدوار سینڈیکیٹ کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل ایسوسی ایشن کے صدر وقار لغاری بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔اس موقع پر آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر وقار لغاری نے واجہ کیف کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واجہ کیف یونیورسٹی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔