خواتین وکلا ء کا آپریشن ''بنیان مرصوص''کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین

اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ بار کی خواتین وکلا ء نے آپریشن ''بنیان مرصوص''کی کامیابی پر پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملانے اور انہیں گھر میں گھس کر مارنے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دنیا بھر پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے پاک افواج کی دلیرانہ   ان خیالات کا اظہار حنا شعیب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، میمونہ اختر انصاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، صفا الطاف عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا خواتین وکلاء نے کہا کہ بہادر پاک فضائیہ کی جانب سے پہلے ہی بھارتی مسلح افواج کو پہنچنے والے بھاری نقصانات مودی سرکار کو ہوش میں لانے کیلئے کافی تھے یہ امید کی جاتی ہے کہ بھارت اپنے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اور تسلط پسندانہ انا کی تسکین کے لیے تنازعہ کو مزید نہیں بڑھائے گا۔

ای پیپر دی نیشن