راولپنڈی (آپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ طارق محبوب کیانی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہماری فوج اور ائر فورس نے بھارت کی ساری چالیں خاک میں مل گئیں ہماری عظیم افواج نے اپنی بہادری اور شجاعت نے بھارتی فوج کو مکمل طورپر بے بس اور مفلوج کر ڈالا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کے سامنے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کردی 10مئی پاکستان کی تاریخ میں کامیابی کا نیا باب بن گئی ہے راجہ طارق کیانی نے کہا کہ ہمیں اپنی نیوی ، آرمی اور ائر فورس ہمیشہ فخر ہے ہماری عظیم افواج نے ہمیشہ قوم کی بھرپور حمائت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا یا ہے.