پا ک فوج نے بھارت کو تمام شعبوں میں شکست دے ، راجہ ندیم  

  کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سا بق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے اپنے سے دس گنا بڑے بھارت کو تمام شعبوں میں شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی افواج عالم اسلام کا وہ لشکر ہے جسے اللہ تعالی کی مدد رہنمائی اور نصرت بھی حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رھائشگاہ پر افواج پاکستان کی بے مثال کامیابی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع راجہ محمد جاوید،سردار ظفر اقبال،حاجی محمد نذیر،راجہ محمد خالد، راجہ علی اصغر،لیبر ونگ کے صدر راجہ مبارک علی،حاجی عبدالقدوس، حاجی یحی،راجہ بختاور و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ پاکستانی افواج باالخصوص شا ہینو ں نے بھارتی طیاروں کو جس ناکامی اور شرمندگی میں گراونڈ ہونے پر مجبور کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ہمارے شاہینوں کی کامیابی نے دنیا کو ہماری کامیابی اور فتح کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا انہوں نے اپنی مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکر کے لیئے کیک بھی کاٹا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن