حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پہلے ملک کو ایٹمی قوت بنایا جے تھنڈر طیاروں کا منصوبہ بھی میاں محمد نواز شریف کے دور میں شروع ہواپاکستانی فوج نے انڈیا پر برتری حاصل کرنے کر دنیا کی بہترین فوج ہونے کا ثبوت دیا بھارت نے اگر اس قسم کی دوبارہ حرکت کی تو اس سے بھی بڑا جواب آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پاک فضائیہ نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کے جنگی جنون کی خواہش پوری دنیا کے سامنے پوری کردی ہے افواج پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص کامیابی حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرا ہوں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے گزشتہ رات پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں شہری علاقوں آبادی میں بے گناہ مصوم لوگوں پر حملہ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہماری افواج پاکستان پاک فضائیہ نے دشمن کو فوری طور پر منہ توڑ جواب دیا اور ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ھے ۔