القلم پینل نے ترنول پریس کلب کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی 

 اسلام آباد(وقائع نگار )ترنول پریس کلب کے سالانہ الیکشن 26 /2025 کے الیکشن میں القلم گروپ بلامقابلہ کامیاب مدمقابل پہچان گروپ دستبردار ہوگیا۔محمد اسحاق عباسی صدر قاسم منیر جنرل سیکرٹری سینئر نائب صدر سردار حسن علی شاہ نائب صدر حافظ شیرافضل فنانس سیکرٹری سید منیر حسین شاہ سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق خان ایڈیشنل سیکرٹری ادریس بٹ اور جوائنٹ سیکرٹری امجد علی عباسی شامل ہیں۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حاجی کرم خان ودیگر شخصیات نے نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ترنول پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب امیدواروں کو ہار پہنائے گئے اور باضابطہ الیکشن  کمیٹی اظہرحسین قاضی،قاضی راشد محمود، اور ظفر خان جدون نے نومنتخب عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کردئیے۔عہدیداران، اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن