ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ بڑی سکرینوں پر دیکھی گئی،   عوام نے پھولوں کی بارش کر دی 

  لاہور(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ، پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل اور پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی میڈیا بریفنگ بڑی سکرینیں لگا کر دیکھی لوگوں نے میڈیا بریفنگ دکھانے کیلئے خاص طور پر بڑی سکرینیں لگائیں جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دیکھی ۔بریفنگ کے دوران لوگوں نے پاک فوج کے افسروں پر پھولوں کی برسات کر دی 

ای پیپر دی نیشن