پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پاسٹر  پرویز ندیم گل کی قیادت میں ریلی ،نعرے بازی

لاہور(نیوز رپورٹر)پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ہوپ آف گلوری چرچ کے زیراہتمام ہیلپ وے، ایف جی اے، گریس اسمبلیز، اوپن ڈور، مشعل سوسائٹی،جوشوا چرچ،لائف ود کرائسٹ اور روپ سوسائٹی کے اشتراک سے یوحناآباد میں ایک بھرپور ریلی کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین،بچوں،نوجوانوں نے شرکت کی۔قیادت پاسٹر پرویز ندیم گل، مینارٹی ایڈوائزی کونسل کے ممبر سہیل عالم، اقبال کھوکھر،عابد نواب،معظم ایوب،رشیدلالہ نے کی۔

ای پیپر دی نیشن