لاہور(کامرس رپورٹر) سی ای او پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارک دی ہے۔ دشمن پر کاری ضرب لگاکر عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ پاکستان ہمیشہ ہی امن کا داعی رہا ہے اور ہمیشہ اسکی پاسداری کرتے ہوئے دشمن پر واضح کر دیا تھا اسکو ہر گز ہماری کمزوری نہ سھمجا جائے۔ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور عوام نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا غیر متزلزل مظاہرہ کیا۔