تلہ گنگ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس دفتر ضلعی الیکشن کمشنر، تلہ گنگ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ خالد محمود نے کی۔اجلاس میں وسیم عباس خان ڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع تلہ گنگ ، سیدضیا ہمدا نی اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادراضلع تلہ گنگ اور دیگر مبرا ن نے شرکت کی اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ٹرانسجینڈر ز کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ان کے شناختی کارڈ بنانے اور ووٹ کے اند راج کو یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ کنوینیئرDVEC نے شرکا کو بریفنگ دی ۔