اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے سینکڑوں تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے۔
صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں۔یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رْکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا ، اور حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں خصوصا بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔ چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز کنونشن کو تارکین وطن کے لئے خوش آئیند قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنے مسائل کو حکومتی اعلیٰ فورمز پر براہ راست پیش کرسکیں گے اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے بہتر آپ نز سامنے آئیں گے ، او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور سردار ظہور اقبال نے یورپی ممالک سے کنونشن میں شرکت کرنے والے بزنسمینوں کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل بھی تیار کیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم یورپ کے وفد میں یورپ اور دیگر ممالک سے اہم کاروباری شخصیات شامل ہیں جو اس کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گی۔ سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ کی قیادت میں کنونشن میں شرکت کرنے والے وفد میں مختلف ممالک سے علی نواز یوکے ، سید حسنین اشعر ناروے ، محمد اجمل شاہد اٹلی ، آصف رضا اٹلی ، محمد ناصر سرور بلجئیم ، محمد عادل رفیق بٹ جاپان ، عنصر جاوید کینیا ، عمران شاہد یو اے ای ، بابر علی سویڈن ، جمشید رشید آسٹریا ، نذیر عالم بوسنیا ، سردار محمد اقبال سعودی عرب و دیگر شامل ہیں ،
فرانس سے پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار ، بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ، وائس چئیرمین حمزہ تاج سکھیرا ، چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ، پیٹرن ان چیف ن لیگ طلعت چوہان ، نعیم چوہدری ، سبط مزمل قونصلر ، محمود راہی ، خرم شہزاد ، عبدالقادر ، مشتاق خان جدون ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، چوہدری یاسر مردان و دیگر شامل ہیں۔