سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام منفرد  پروگرام ’’پاسپورٹ ٹو دا ورلڈ‘‘

سعودی حکومت ولی عہد کے ویثر ن 2030 کے تحت مقامی سعودی آبادی اور یہاں موجود مختلف ممالک پاکستان ، ہندوستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، سوڈان جو اپنے اندر ایک بہترین ثقافت رکھتے ہیں انہیں آپس میں ملانے میںاہم کردار ادا کررہی ہے جس سے یہاں موجود غیر ملکی کمیونٹی اور مقامی سعودی عرب اپنے ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار رہتے ہیں، ولی عہد کے ماتحت ادارے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ’پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ‘ کے نام سے ایک منفرد ایونٹ کا آغاز ہو رہاہے جو تارکین وطن کو اپنے وطن کی سیر کا احساس دلائے گا۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق ’پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ‘ ایسا ایونٹ ہے جو مملکت میں مقیم سوڈان، انڈیا، فلپائن اور بنگلہ دیش کی ثقافتوں کو خراج تحسین پیش کرے گا،خلاف توقع اس میں پاکستان کا کوئی پروگرام شامل نہیں، یہاں موجود کمیونٹی اس بات پر فکر مند ہے کہ ہمارے سفارت کاروں کو اس کی خبر کیوں نہیں اور انہوںنے قریب دوست سعودی عرب کے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیوں نہیں کیا یا کیوں نہیں رکھا کہ پاکستان کمیونٹی جو سعودی عرب میں تقریبا 25لاکھ کے لگ بھگ ہے اور سعودی عرب کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور محنت کرکے سعودی حکومت کی مہربانی سے اپنے ملک کو قانونی ذرائع سے ذرمبادلہ بھیج رہی ہے انکے اہل خان بھی ان تفریحات سے فائدہ اٹھاتے ، اس سلسلے میں میںنے خود سفیر پاکستان اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی توجہ دلائی تھی مگر شائد زیادہ ضروری مصروفیا ت کی بناء پر اس سلسلے میں متعلقہ ادارے سے رابطہ نہیں کرسکے اور پاکستان کا پروگرام نہ ہی دمام اور نہ ہی جدہ میں شامل ہوسکا واضح رہے کہ سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی تفریحی پروگرامز کیلئے سرمایہ بھی مہیا کرتی ہے مختلف ممالک کے پروگراموں میں اس ملک کی کمیوینٹی اپنے اہل خانہ سے شرکت کرتی ہے اور اس ملک کے سفارتکار بھرپور انداز میں سعودی جنرل انٹرٹیمنت اتھارٹی کی کوششوں میں شامل ہوکراپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو آگاہ بھی کیا تھا کہ وہ دوست ملک کے متعلقہ شعبہ سے بات کرکے پاکستانی ثقافت کے دن کا بھی اعلان کریں۔  ایک ماہ جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا مقصد تارکین وطن کو اپنے آبائی وطن سے دوبارہ جوڑنا اور مختلف ثقافتوں کو فنون، روایتی کھانوں، دستکاریوں اور ثقافتی ورکشاپس کے ذریعے متعارف کرانا ہے۔مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں یہ دلکش ایونٹ 9 اپریل سے شروع ہو گا جہاں ہر کمیونٹی کے لیے چار دن مخصوص کیے جائیں گے اس کے بعد یہ میلہ مغربی ریجن کے ساحلی شہر جدہ منتقل ہو جائے گا۔الخبر میں منعقد ہونے والی تقریب میں 9 تا 12 اپریل سوڈان، 16 تا 19 اپریل انڈیا، 23 تا 26 اپریل فلپائن اور 30 اپریل تا 3 مئی تک بنگلہ دیش کی ثقافت اجاگر کی جائے گی۔فیسٹیول کا مقصد تارکین کو اپنے آبائی وطن سے دوبارہ جوڑنا ہے۔ خاص قسم کے میلے میں ہر ملک کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے روایتی ملبوسات و زیورات، علاقائی رقص، علاقائی پکوان اور مختلف دستکاریاں رکھی جائیں گی، جہاں
 ثقافتی اشیاء کی خریداری کے علاوہ تھیٹر اور نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی۔اس ایونٹ کا مقصد ثقافت کو فروغ دینا، شریک ممالک کے ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی و مقیمین کے درمیان رابطے مضبوط کرنا ہے۔سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ اس ایونٹ کا مقصد تفریحی مواقع کو فروغ دینا اور مملکت کے شہریوں اور مقیمین کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔
 کاروباری شخصیت شیخ احمد الزہرانی کا پاکستان کی معروف شخصیات کو عشائیہ 
سعودی کاروباری شخصیت شیخ احمد عبداللہ علی الزہرانی نے معروف پاکستانی بزنس کمیونٹی عمایدین جدہ سرکردہ شخصیات چوہدری مبشر افضل چیمہ سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ صدر اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن خالد نواز چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف عید ملن عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا سابق چیئرمین بیت المال گجرانوالہ کے چودری مبشر افضل چیمہ نے کہا سعودی عرب میں کاروبار کے وسیع مواقع ہیں سعودی حکومت بزنس مین کمیونٹی کو بہت سہولیات فراہم کر رہی ہے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو برادر سلامی ملک ہیں پاکستان کی عوام سعودی عرب سے والہانہ محبت کرتی ہے خادمین الحرمین شریفین پرنس محمد بن سلیمان پاکستان سے خصوصی محبت کرتے ہیں سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے تقریب میں جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات چوہدری الطاف حسین اکرم فیض عرفان گورایہ انجم اقبال وڑایچ محمد جاوید عمیر ظفر علی باجوہ تاج دین نے شرکت کی اخر میں میزبان شیخ احمد عبداللہ علی الزہرانی نے معزز مہمانوں کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن