آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی

سکھر(بیورو رپورٹ ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی طرف سے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میں ایک شاندار پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد کے عزم کے ساتھ نکالی گئی۔ریلی کا آغاز سکھر شہر کے مرکزی چوک سے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ حاجی محمد ہارون میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم اپنی بہادر فوج کے شکر گزار ہیں جو وطن کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنی افواج کی حمایت کرنی ہوگی کیونکہ یہ ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کو بھی یقینی بناتی ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے آخر میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ ملی یکجہتی کا عزم کیا۔اس ریلی کے ذریعے نہ صرف قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا بلکہ تاجروں کی جانب سے ملک کے استحکام کے لئے بھی اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ عہد کیا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن