پیپلز لائرز فورم کی پاک فوج زندہ باد ریلی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویثرن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار سے کچہری چوک تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء  نے شرکت کی مظاہرین نے پاک فوج کے آپریشن  بنیان مرصوص حق میں بھر پور نعرے بازی کی ریلی کی قیادت ملک ظہیر ارشدایڈووکیٹ ،ساجد تنولی ،مسعود شاہ، شاہد مغل ودیگر نے کی ریلی کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لائرز فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن  بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے اور بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیے۔ دشمن کی ا فوج تھر تھر کانپ رہی ہے  بھارت نے حملہ میں پہل کی اور پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی فاش غلطی کی اور اب  اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔پاکستانی الفتح میزائیلوں نے بھاری  فوجی تنصیبات کو چن چن کر نشانہ بنایا  پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹ پلٹ کر دشمنوں پر قیامت ڈھا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن