اسلام آباد( وقائع نگار ) پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچین بزنس فورم کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب کے سامنے امن واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچین بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مسیحی قوم ا پنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ھے آج کی امن واک اولین مقصد مضبوط دفاع پاکستان کا عزم اورمسلح افواج سے اظہار یکجہتی ھے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا مسیحی قوم جذبہ شہادت سے سرشار ھے 65 اور 71 کی جنگ کی طرح آج بھی مسیحی قوم افواج پاکستان میں رہتے دفاع پاکستان میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں پی ایم ایف کے سیکرٹری جنرل آصف جان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ھے عالمی برداری بھارتی جار حیت کا نوٹس لے اور ثالثی کا کردار ادا کریں ،اس مو قع پر دیگر مقررین جن میں جمیل کھوکھر ،عدیل غوری طار ق جوشی ،شہزاد عمران سہوترا ، وقاص بھٹی ،سائمن شہزاد، شہباز چوہان ،مقبو ل کھوکھر ،سنینہ جنید چوہدری نے خطاب کیا اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ د ینے کا عزم کیا واک میں مختلف شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد جن میں مذہیبی رھنما وکلا سول سوسائٹی تاجر برادر ی اور سماجی شخصیت بڑی تعداد میں شریک تھی اختتام پر پاسٹر بابر وارث نے ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی۔