کلر سیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ وہ ملک اور قوم کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی جہاں رول آف لا اور انصاف نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،مسلم لیگ ن کے شیخ عظیم اکرم،تنویر شیرازی،راجہ ساجد ذوالفقار کے علاوہ سرمد سیٹھی ،شیخ قمر اسلام و دیگر بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ سبھی محب وطن ہیں ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والوں سے سوال کرنا ہمارا آئینی حق ہے پون صدی سے ملک کو مذاق بنایا ہوا ہے کبھی آمریت کبھی محدود جمہوریت نے ہمیں اپنی حقیقی منزل سے دور کر دیا ہے اج بھی اقتدار ایسے لوگوں کے پاس ہے جن کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں یہ اقتدار میں ہخں مگر اختیارات کسی اور کے پاس ہیں ۔