لاہور(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر لاہورسید موسیٰ رضا کا ڈی سی آفس میں قائم جدید کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ محمد مدثر نواز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد جعفر چوہدری نے مکمل بریفنگ دی۔ یہ کنٹرول روم سال بھر 24 گھنٹے فعال رہ کر شہری مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے "ہمارا مقصد بلا رکاوٹ خدمات کی فراہمی ہے تاکہشہری کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے جعلی خبروں کے خلاف مہم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا، "ہماری حکمت عملی کا مقصد شہریوں کو بروقت درست معلومات تک رسائی فراہم کرنا بھی ہے۔ ہمارا سوشل میڈیا ونگ 24 گھنٹے نگرانی کرتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے کنٹرول روم نمبر مکمل فعال ہیں ۔ شہری معلومات یا مدد کیلئے کنٹرول روم کے نمبر 03070002345 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔