پاکستانی افواج نے مودی کی سیاست  کا خاتمہ کردیا :ادریس شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب شاہ زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت کو جارحیت کا تسلی بخش جواب مل گیا ہے۔پاکستان کی بہادر افواج نے مودی کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔بھارت یاد رکھے پاکستان کے تحمل کا مطلب کمزوری نہیں تھا ہمارا ایک ہی جواب اتنا کاری ثابت ہوا کہ بھارتیوں کی بولتی بند ہوگئی۔اب بھارت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ساری دنیا جان گئی پاکستان کی افواج کن صلاحیتوں کی حامل ہے۔پاکستان امن کا حامی اور زمہ دار ملک ہے۔مگر اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن