فوج نے بھارتی 5 طیارے گراکر ریکارڈ قائم کر دیا : راشد متین ڈوگر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جرات اور دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیاروں کو گراکر ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں اور شہری آبادی پر گولہ باری بزدلانہ اقدام ہے جس کا موثر جواب دیا جائے گا پہلگام سازش کے تحت پاکستان پر جنگ مسلط کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی مگر بھارت اپنی سازش میں ناکام ہو نے کے ساتھ ساتھ خود ہی اس سازش کا شکار ہورہا ہے دنیا نے بھارت سے پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے مگر بھارت ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ۔

ای پیپر دی نیشن